وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کی تاریخ کا پہلا چیئرمین چیفس آف ڈیفنس فورسز اور بطور سربراہ پاک فوج مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور شدہ سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔
نئی تعیناتی کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت بھی دو سال کے اضافی عرصے کے لیے بڑھا دی ہے۔ ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت مارچ 2026 میں مکمل ہو رہی تھی اور اب اسے مارچ 2028 تک بڑھایا گیا ہے۔
FULL STATEMENT
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) December 4, 2025
PRIME MINISTER’S OFFICE
PAKISTAN SECRETARIAT
ISLAMABAD
The Prime Minister has sent the summary of the appointment of Field Marshal Syed Asim Munir as Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces to the Presidency after approval.
Field Marshal Syed Asim Munir… https://t.co/9SQfFSvmdN pic.twitter.com/IqjOt7q4hV
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے قومی دفاع اور سکیورٹی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے کیے گئے ہیں۔ پہلی بار “چیف آف ڈیفنس فورسز” کا عہدہ قائم کیا گیا ہے تاکہ مسلح افواج کے مختلف شاخوں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے مابین بہتر ہم آہنگی اور کمانڈ ڈھانچہ ممکن ہو سکے۔
تاریخی طور پر یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں سی ڈی ایف کا عہدہ قائم کیا گیا ہے، اور اس عہدے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تعینات کرنا حکومت کا فیصلہ ہے کہ مسلح افواج کی قیادت نئی شکل اور ہم آہنگی کے ساتھ کی جائے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں تک فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کی دفاعی مضبوطی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ساتھ ہی فضائیہ کی سربراہی کے لیے بااثر اور تجربہ کار افسر کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی فضائی دفاع کی تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ستائسویں آئینی ترمیم میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر کے چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت آرمی چیف 5 سال کیلئے تمام مسلح افواج کا سپہ سالار ہوگا۔
ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے کمانڈ ڈھانچے سے فوجی امور میں فیصلہ سازی تیزی کے ساتھ اور متحدہ انداز میں ہوتی رہے گی اور مسلح افواج کا تربیتی، دفاعی اور آپریشنل معیار بہتر ہوگا۔