نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور شہرِ کراچی کے زمہ داران کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے سوال کیا کہ کراچی کے حکمران خود اسی شہر کے باسی ہیں کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں ہے؟
بشری انصاری نے کہا کہ شہری کراچی میں گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور صفائی کا ناکام نظام صورتحال کو ناقابل برداشت بنا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرِ کراچی پورے پاکستان کو روزگار فراہم کرتا ہے مگر گزشتہ کئی دہائیوں سے اس کی حالت سدھرنے کے بجائے بگڑتی چلی جا رہی ہے۔
بشری انصاری نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ شہر کے ارباب اختیار کو اپنا فرض یاد دلانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران فوری اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے کراچی کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں۔
دیکھیں: کراچی میں بدترین گورننس ‘ایک اور ابراہیم” کی جان لے گئی