بنوں میں تھانہ میریان کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی
کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چکرا گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے 'فتنہ الہندوستان' کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے مقرر ہو گئی ہے
سی آئی ایس ایس اے جے کے اور ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد علاقائی سلامتی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جوہری سیاست پر باخبر مکالمے کو فروغ دینا ہے
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی رکن کی درخواست؛ سڑکوں اور موٹرویز سے تمام رکاوٹیں فوری ہٹانے اور راستے کھولنے کے لیے عبوری حکم جاری کرنے کی استدعا کر دی