دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
دونوں جانب سے باقاعدہ مکالمے اور تکنیکی سطح پر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ طے شدہ امور پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس امر پر اتفاق ہوا کہ مسلسل تعاون ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
سال 2025 میں برآمدات کا بڑا حصہ زرعی مصنوعات پر مشتمل تھا، جن میں خشک دالیں، گریاں اور مونگ پھلی شامل ہیں، اور یہ مجموعی برآمدات کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ اسی دوران صنعتی اشیا، مثلاً دھاگہ اور غیر غذائی خام مال کی برآمدات میں بھی مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی طور پر وسطی ایشیا اور چین کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر مسلح جھڑپوں اور دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ایس ٹی او کے تحت سرحدی استحکام کے پروگرام کی تصدیق کر دی ہے
کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کے سرغنہ نور ولی محسود کی علمی حیثیت بے نقاب؛ دینی اداروں نے اسے 'جعلی مفتی' قرار دیتے ہوئے اس کے نظریات کو مسترد کر دیا