Category: اہم خبریں

برطانوی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ حکومت انکوائری تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ اہم ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک مزید تبصرے سے گریز کیا جائے۔ ترجمان نے مسلح افواج کے احتساب اور شفافیت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

پاکستان نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور خطے کے امن کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

یہ بحث ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی سیاست پہلے ہی داخلی اور خارجی سطح پر شدید دباؤ کا شکار ہے، اور کسی بھی بین الاقوامی ارتباط پر عوامی اور سیاسی ردِعمل نہایت حساسیت کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

یہ اجلاس نیویارک وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ کابل میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔

یہ بل جون 2025 میں ایوانِ نمائندگان سے متفقہ طور پر منظور ہو چکا ہے۔ اس کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ کسی بھی ایسی بین الاقوامی یا امدادی فنڈنگ کو روک سکے جو بالواسطہ طور پر طالبان حکومت کو فائدہ پہنچاتی ہو۔

آج کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کابل انتظامیہ پرانی راہیں چھوڑ کر نئی پگڈنڈیوں کی تلاش میں ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ نئی راہیں افغانستان کو حقیقی استحکام اور ترقی کی نئی منزل تک پہنچا سکیں گی؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر سیاسی طالب علم اور تجزیہ کار کے ذہن میں ابھر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کو پارلیمانی سیاست مین بڑا نقصان، پارلیمنٹ کے تین اہم عہدے تحریکِ انصاف سے واپس لے لیے گئے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کے عملے نے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی ہے، لیکن زیادہ تر شواہد ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں

نیشنل آرڈر آف میرٹ ایک سرکاری اعزاز ہے جو فرانسیسی حکومت کی جانب دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔ جو سماجی یا قومی خدمات کے اعتراف میں فرانس میں آباد ملکی و غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر دیا جاتا ہے

تاہم، سیاسی تجزیہ کاروں اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں بیرونی مداخلت ملکی خودمختاری کو کمزور کرتی ہے۔ اس طرح کی کوششیں داخلی قانونی معاملات پر غیر ملکی دباؤ بڑھانے کے مترادف ہیں۔

عبوری حکومت سے قبل بنگلہ دیش پاکستان کے بجائے انڈیا کا اتحادی بن کر خطے میں اپنا کردار ادا کررہا تھا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک مسلم ہمسایہ ملک کے خلاف دہشتگردی کو برداشت کرنا، نہ صرف بین الاقوامی اصولوں بلکہ اسلامی اقدار سے بھی متصادم ہے۔ افغانستان اگر امن کا علمبردار بننا چاہتا ہے تو اسے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔

عمران خان کے دونوں بیٹوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر مغربی سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا اور پاکستانی نظامِ انصاف پر سوالات اٹھائے۔

جام کمال نے ایران پاکستان تعلقات کو ثقافت، تجارت اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا جبکہ عطابک نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی روابط خطے میں استحکام لا سکتے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی استحکام، اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط میں وسعت کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا "ارادہ‘‘ رکھتا ہے۔