مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ بدھ کی شام ایک شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ واقعے کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے موجودہ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
حملے کا پس منظر
یہ افسوسناک واقعہ جموں کے علاقے گریٹر کیلاش کے شادی ہال ’رائل پارک‘ میں پیش آیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پستول تھامے فاروق عبداللہ کے انتہائی قریب پہنچ جاتا ہے، جس کے فوراً بعد وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور حاضرین نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔
बड़ी खबर-
— Narendra Nath Mishra (@iamnarendranath) March 11, 2026
जम्मू में पूर्व मुखमंत्री फारूक अब्दुल्लाह पर एक शादी समारोह में फायरिंग । गोली चली। बाल बाल बचे। डिप्टी सीएम सुरेंद्र चौधरी भी साथ थे।
हमलावर कमल सिंह जामवाल गिरफ्तार! pic.twitter.com/1qkBWGwjho
پولیس کی کاروائی
جموں و کشمیر پولیس نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا اور ملزم کمل سنگھ جموال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے محرکات اور ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جا سکے