مقامی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے امانکوٹ کے مقام پر فورسز کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پلاٹون 272 کے 3 اہلکار اور ایک سول ڈرائیور شہید ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 272 کے تین اہلکار سکواڈ گرگرے پلانٹ سے CPF کمپنی جا رہے تھے کہ راستے میں امانکوٹ کے مقام پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد اللہ، سپاہی عبد الرؤف اور کمپنی کا سول ڈرائیور شکور موقع پر شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور شہداء کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ شہداء کی میتوں کو فوری طور پر ٹیری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دہشت گردوں کے حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں صوبے کے چار اضلاع میں پانچ اہلکاروں سمیت 8 افراد جانبحق ہوگئے