طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت

طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت

افغانستان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں قدرتی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف عوامی بیداری اور مزاحمت میں تیزی آ رہی ہے، جس سے طالبان کی نام نہاد امارت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ مظاہرین پر تشدد اور شہداء کی بے حرمتی اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان اپنی بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت، بے چینی اور غصے کے سامنے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افغان شہری کی 2 خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، گرفتار کر لیا گیا

برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افغان شہری کی 2 خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، گرفتار کر لیا گیا

عدالتی کارروائی کے دوران سہیل امیری نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اکتوبر 2023 میں غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق ملزم اس وقت حراست میں ہے اور اس کی سزا کا اعلان 6 فروری کو متوقع ہے۔

تہران میں ہنگاموں کے دوران موساد سے منسلک کارندہ گرفتار؛ ایرانی سکیورٹی حکام کی تصدیق

تہران میں ہنگاموں کے دوران موساد سے منسلک کارندہ گرفتار؛ ایرانی سکیورٹی حکام کی تصدیق

گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ اس کی ذمہ داریاں تبدیل ہوتی رہیں اور تمام مشن مالی ادائیگیوں سے مشروط تھے۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تمام تر ہدایات، تربیت اور رابطہ ایک ہی موبائل فون کے ذریعے کیا جاتا رہا۔

طالبان کی جانب سے این آر ایف کے ہلاک جنگجوؤں کی لاشوں کی بے حرمتی، تنظیم کی شدید مذمت

طالبان کی جانب سے این آر ایف کے ہلاک جنگجوؤں کی لاشوں کی بے حرمتی، تنظیم کی شدید مذمت

بیان کے مطابق طالبان کی جانب سے مزاحمتی شہداء کی لاشوں کی مسلسل بے حرمتی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ اخلاق، انسانی وقار اور اخلاقی و شرعی اقدار کے میدان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے کہا کہ جو دشمن بے جان لاشوں سے بھی خوفزدہ ہو، وہ درحقیقت اپنی کمزوری اور مایوسی کا اظہار کر رہا ہے۔