کراچی: تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی فاطمہ ثنا کریں گی۔ یاد رہے فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ کپتانی کا فریضہ سر انجام دیں گی۔
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچ کولمبو سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے کھیلے گا، جوکہ 16 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونگے، کرکٹ انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔
پاکستانی ٹیم کی کپتانی فاطمہ ثنا کریں گی، جبکہ منیبہ، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ شامل ہیں، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ، رامین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اسی طرح صدف شمس، سدرہ نواز، سعدیہ اقبال سدرہ امین، اور سیدہ عروب شاہ کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دیکھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بابر، رضوان اور شاہین سمیت 25 کھلاڑیوں کا پول نامزد