شارجہ: افغانستان نے ایک مرتبہ پھر میدان اپنے نام کرلیا۔ تفصیل کے مطابق افغانستان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو کرکٹ کے میچ شکست سے دوچا کرتے ہوئے میدان اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی ٹیم 170 رنز کا ہدف پورا نہ کر سکی جبکہ افغان بلے باز وں نے اچھی کارکردگی دکھاٗی۔ افغان ٹیم نے 20 اوورز میں 169 رنز بناٗے، یوں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف ملا۔
افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم نو وکٹوں کے ساتھ محض 151 رنز ہی بنا پاٗی۔
پاکستان افغانستان کے میچ میں افغان باؤلرز کا پلہ بھاری رہا۔ محمد نبی، راشد خان اور نور احمد نے کامیاب باؤلنگ کرواتے ہوئے دو، دو وکٹیں بھی لیں۔
افغان بلے باز ابراہیم نے 45 گیندوں پر 65 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پاک افغان دونوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان نے پہلے دو میچوں میں کامیاب رہا۔ لیکن اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ناکامی افغانستان کے ہاتھوں ملی۔
دیکھیں: سہ ملکی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا