ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ کئی یادگار لمحات اور تنازعات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو جواب
گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی شائقین نے باؤنڈری لائن پر حارث رؤف کے خلاف نعرے بازی کی۔ جواب میں قومی فاسٹ بالر نے دس مئی کو بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی یاد تازہ کر دی۔ انہوں نے ہاتھوں کے اشاروں سے واضح کیا کہ پاکستان نے کس طرح ایک کے بعد ایک بھارتی جہاز گرائے تھے۔ اس منظر نے بھارتی عوام کو مشتعل کر دیا اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران باؤنڈری لائن پر بھارتی شائقین کی نعرے بازی کا جواب دیتے ہوئے حارث رؤف نے رافیل گرائے جانے کی یاد تازہ کر دی۔
— HTN Urdu (@htnurdu) September 22, 2025
حارث رؤف نے ہاتھوں کے اشارے سے واضح کیا کہ کیسے پاکستان نے معرکہ حق کے دوران بھارتی جہاز گرائے تھے۔ pic.twitter.com/QuAs3qIoWx
وزیر دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کی حمایت میں ٹویٹ کیا: “ٹکریا کم چک کے رکھ، 6/0 قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا۔”
حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 21, 2025
کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ https://t.co/ADzRAzBpq7
صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری اور انوکھا جشن
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ بھارتی بالر کی گیند پر چھکا لگا کر 50 رنز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بیٹ کو رائفل کی طرح تھام کر “گن اسٹائل” میں جشن منایا۔ یہ منظر فوری وائرل ہو گیا اور شائقین نے اسے نہ صرف یادگار بلکہ پاکستان ایئر فورس کی بھارت کے خلاف کامیابیوں سے بھی جوڑ دیا۔

فخر زمان کا متنازعہ آؤٹ اور پاکستانی ٹیم کی شکایت
میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو 15 رنز پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا، جس پر پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سری لنکن ٹی وی امپائر کے فیصلے کو انتظامیہ نے “غلط” قرار دیتے ہوئے آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور فخر زمان نے فیصلے پر ناراضی ظاہر کی، جبکہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز نے بھی امپائرنگ پر سوال اٹھائے۔

بعد ازاں سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ “فیصلہ شائد غلط تھا، لیکن حتمی فیصلہ امپائرز کا ہی ہوتا ہے۔”
دیکھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست