عروبہ امتیاز
عروبہ امتیاز خان نے 2024 میں جامعہ ڈاؤ برائے علومِ صحت سے سلور میڈل کے ساتھ بی ایس نیوٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔ فی الوقت آپ بطور نیوٹریشنست شائن ہیومنیٹی نامی این جی او کے ساتھ منسلک ہیں اور ماہرِ غذائیت کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ جماعت چہارم میں شائع ہونے والی آپ کی پہلی کہانی بچپن ہی سے ادب کے لیے آپ کے ذوق اور لکھنے کے لیے شوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عروبہ نے زمانہ طالب علمی میں مختلف تقریری و تحریری مقابلوں میں حصہ لیا اور کل کراچی اور کل پاکستان سطح پر کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ آپ چار مرتبہ ساتھی رائٹرز ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ عروبہ نے مجلسِ تقریر و ادب، جامعہ ڈاؤ برائے علومِ صحت میں بطور مہتمم شعبۂ میڈیا بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔