ممبئی: اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے نورا فتحی اور سنجے دت پر فلمائے گئے گانے ’سرکے چنر تیری‘ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے فحاشی کی انتہا قرار دیا ہے، جبکہ گانے کے متنازع بولوں پر پہلے ہی تنقید جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’دی ڈیول‘ کے اس گانے کو جنسی نوعیت کے بولوں کی وجہ سے شدید ردعمل کا سامنا ہے اور اس کا ہندی ورژن یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ نے توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام حدیں پار کر لی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس گانے کی مذمت ہو رہی ہے لیکن متعلقہ افراد کو اس پر شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی۔
گلوکار ارمان ملک نے بھی گانے کے بولوں کو کمرشل موسیقی کے معیار میں گراوٹ کی مثال قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ایک وکیل نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ سے گانے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی پولیس کے سائبر سیل میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
دیکھئیے:رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی راہیں جدا، طلاق نوٹس کے بعد اہلیہ کا جذباتی بیان