ترکی میں 102 ویں یومِ جمہوریہ کا جشن، پاکستانی رہنماؤں کی ترک صدر اور عوام کو مبارکباد

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 ارب ڈالر کے اقتصادی معاہدے پر اتفاق

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں
دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا؛ پاک افغان استنبول مذاکرات ناکام ہو گئے

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا
استنبول میں پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ، جنگ بندی کے مستقبل پر خدشات

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات کے بعد بیان میں کہا کہ “پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، مگر اپنی سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ “اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان معاہدے کو غیر مؤثر سمجھنے میں حق بجانب ہوگا
طالبان کے اندرونی مسائل اور مالی مفادات نے استنبول مذاکرات کو لگ بھگ ناکام بنا دیا

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا
ٹی ٹی پی کا آکاخیل میں دہشت گردانہ حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد لاپتہ

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں
پاکستان میں مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل تبدیلی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے
معیشت میں بہتری کے آثار، پہلی سہ ماہی میں 15 کھرب روپے کا منافع

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے
پاک افغان استنبول مذاکرات تین روز بعد بغیر کسی نتیجے کے روک دیے گئے

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے
بھارت سے ملحقہ فضائی حدود دو دن کیلئے صبح کے اوقات میں بند رہیں گی

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے