ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور نقدی چھیننے کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد نے اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔
پولیس نے ملزم حسن زاہد کی آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ہے کیونکہ ملزم سے گاڑی اور دیگر سامان بھی برآمد کرنا ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم حسن زاہد کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
بتای جارہا ہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔
سامعہ حجاب نے 3 روز قبل حسن زاہد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا اسی شخص نے انہیں گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لائی، نتیجتاً اغوا کار کو ایک دن کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔