فلم پاکستان کو ایک منظم دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کے سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اپنے اندرونی عوامل، بغاوتی تحریکیں، اور بلوچستان میں خفیہ سرگرمیوں کا کردار خطے کی مجموعی پیچیدگیوں کا زیادہ بڑا حصہ ہے۔

December 12, 2025

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس ادارے میں 600 سے زائد بچے زیرِ تعلیم تھے، اور یہ پورے علاقے میں واحد فعال پرائمری اسکول تھا۔ حکام نے متاثرہ حصوں کو سیل کرکے متبادل تعلیمی بندوبست کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

December 12, 2025

جرگہ میں پیش کیے گئے مطالبات میں آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر عوام کی واپسی اور بحالی، ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے ایڈوانس اور ایک لاکھ روپے ماہانہ مالی امداد، تیراہ میدان میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، صحت، پانی اور بجلی کی سہولیات کی فراہمی، اور نقصان شدہ زمین و جائیداد کا معاوضہ شامل ہے۔

December 12, 2025

گزشتہ دو دہائیوں میں شدت پسند گروہوں کی کارروائیوں نے واضح کر دیا کہ ان کا سب سے بڑا خوف تعلیم یافتہ نسل ہے، وہ نسل جو دلیل، شعور اور ترقی کی طاقت کو پہچانتی ہو۔ 2007 سے 2014 تک طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو نذرِ آتش کرنا، اساتذہ پر حملے، اور بالآخر سانحۂ اے پی ایس جیسے واقعات اسی ذہنیت کا تسلسل تھے۔

December 12, 2025

آئی سی سی پراسیکیوٹر کے یہ بیانات محض اندرونی اختلافات نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیاسی اثراندازی کے ایسے شواہد ہیں جو غزہ، اسرائیل اور جنگی جرائم کے مقدمات میں عدالتی عمل کی ساکھ کو براہِ راست چیلنج کرتے ہیں۔

December 12, 2025

نیویارک ٹائمز نے بارڈر پر پھنسے ٹرکوں، بند دوکانوں اور پریشان حال افغان تاجروں کی تصویریں تو نمایاں کیں، مگر یہ سوال کمزور پڑ گیا کہ پاکستان نے آخر بارڈر کنٹرول سخت کیوں کیے؟

December 12, 2025

ایس سی او اجلاس میں پاکستان اور چین کا تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے چین میں ایس سی او سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی جہاں امن و استحکام اور پاک۔ چین تزویراتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔۔
پاکستان قومی سلامتی کےمشیر عاصم ملک نے چین میں ایس سی او سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی جہاں امن و استحکام اور پاک۔ چین تزویراتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

پاکستان اور چین نے ایس سی او سلامتی اجلاس میں تزویراتی تعاون کو مضبوط بنایا

June 26, 2025

تزویراتی تعاون پر اتفاق

جون 2525

بیجنگ-25 جون 2025: پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سلامتی کونسل سیکرٹریز میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اس دورے میں پاک چین تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ خطے میں امن واستحکام بھی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک جو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی ہیں۔انہوں نے خطے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے بھرپورحمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے امن و سلامتی کے چیلنجز جیسے سائبر وارفیئر اور ہائبرڈ خطرات کے خلاف اجتماعی ردّعمل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

چینی عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات

اعاصم ملک نےاپنے دورے کے دوران چینی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ دونوں فریقوں نے دفاعی اور انٹیلی جنس کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دہشت گردی، سائبر خطرات اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

جرل عاصم ملک کا دورہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اگست میں چین کے ممکنہ دورے سے قبل ہوا۔

سفیر جیانگ نے پاکستان کی فعال سفارت کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے ایران۔اسرائیل تنازع سمیت بین الاقوامی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کی کوششوں کو خوب سراہا۔

پاکستان کی جدوجہد

لیفٹیننٹ جنرل ملک نے پاکستان کے نقطہ نظر پر توجہ دلائی۔ انہوں نے عالمی برادری کومتوجہ کیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے مذکاراتث پرغورکریں۔ انہوں نے خودمختاری کا احترام اور باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے سفیر جیانگ کے ساتھ ملاقات میں چین کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کو ایک مرتبہ پھر دہرایا۔ میاں محمدشہباز شریف نے معاشی اور ترقیاتی معاملات میں چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایم ایل ون، گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سی پیک سے اہم ترین منصوبوں کو مکمل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

فریقین نے اتفاق کیا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خطےکےممالک میں شراکت داریوں کو مزید بڑھانےمیں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس دورے نے ایک واضح پیغام دیا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے ساتھ ذمہ دارانہ جدوجہد کے لیے تیار ہے۔

ایس سی او میں پاکستان کی شرکت اور چین کے ساتھ سفارت کاری اور ترقی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل لینڈ اسکیپ میں تزویراتی تعاون کی ایک واضح اور مستحکم حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھیں: سی پیک: توسیع پاکستان اورافغانستان تعلقات میں نیا موڑ

متعلقہ مضامین

فلم پاکستان کو ایک منظم دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کے سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اپنے اندرونی عوامل، بغاوتی تحریکیں، اور بلوچستان میں خفیہ سرگرمیوں کا کردار خطے کی مجموعی پیچیدگیوں کا زیادہ بڑا حصہ ہے۔

December 12, 2025

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس ادارے میں 600 سے زائد بچے زیرِ تعلیم تھے، اور یہ پورے علاقے میں واحد فعال پرائمری اسکول تھا۔ حکام نے متاثرہ حصوں کو سیل کرکے متبادل تعلیمی بندوبست کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

December 12, 2025

جرگہ میں پیش کیے گئے مطالبات میں آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر عوام کی واپسی اور بحالی، ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے ایڈوانس اور ایک لاکھ روپے ماہانہ مالی امداد، تیراہ میدان میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، صحت، پانی اور بجلی کی سہولیات کی فراہمی، اور نقصان شدہ زمین و جائیداد کا معاوضہ شامل ہے۔

December 12, 2025

گزشتہ دو دہائیوں میں شدت پسند گروہوں کی کارروائیوں نے واضح کر دیا کہ ان کا سب سے بڑا خوف تعلیم یافتہ نسل ہے، وہ نسل جو دلیل، شعور اور ترقی کی طاقت کو پہچانتی ہو۔ 2007 سے 2014 تک طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو نذرِ آتش کرنا، اساتذہ پر حملے، اور بالآخر سانحۂ اے پی ایس جیسے واقعات اسی ذہنیت کا تسلسل تھے۔

December 12, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *