سونے کی آگ؛ شمالی افغانستان میں پشتون نسل پرستی کے خلاف بغاوت

سونے کی آگ؛ شمالی افغانستان میں پشتون نسل پرستی کے خلاف بغاوت

تخار صوبے میں یہ تنازعہ جمعہ کے روز اس وقت عروج پر پہنچا جب ضلع چاہ آب کے سمتی علاقے میں مقامی رہائشیوں اور طالبان کے پشتون دھڑے کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ طالبان میں موجود ہمارے ذرائع کے مطابق، ان جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب نماز جمعہ کے بعد مقامی افراد، جن میں طالبان کے نان پشتون مقامی اہلکار بھی شامل تھے، سونے کی ان کانوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ اس موقع پر طالبان کے پشتون گروپ، جو قبضے کے لیے آیا ہوا تھا، نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کردی۔

ٹرمپ کا وینزویلا کا نظام خود چلانے کا اعلان، سپریم کورٹ نے روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر دیا؛ عالمی طاقتوں کی امریکہ پر شدید تنقید

ٹرمپ کا وینزویلا کا نظام خود چلانے کا اعلان، سپریم کورٹ نے روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر دیا؛ عالمی طاقتوں کی امریکہ پر شدید تنقید

حملے کے بعد چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کے کسی بھی دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عالمی قانون و اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکا اور کیریبین میں امن و سلامتی کے بحرانوں کے حوالے سے۔

زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں کی حمایت مگر پاکستان کو مذاکرات کی تلقین کردی؛ ماہرین کی تنقید

زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں کی حمایت مگر پاکستان کو مذاکرات کی تلقین کردی؛ ماہرین کی تنقید

اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ زلمے خلیل زاد اس وقت امریکی خارجہ پالیسی میں کسی سرکاری منصب پر فائز نہیں، اس کے باوجود وہ ذاتی آراء کو اس انداز میں پیش کر رہے ہیں جیسے وہ کسی باضابطہ پالیسی کی نمائندگی ہوں۔ ناقدین کے مطابق اس طرزِ گفتگو سے طالبان کے حق میں ایک جھوٹی ساکھ اور سیاسی جواز پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رضا پہلوی کا ایرانی عوام سے خامنہ ای حکومت کے خاتمے کا مطالبہ، مظاہروں میں شدت

رضا پہلوی کا ایرانی عوام سے خامنہ ای حکومت کے خاتمے کا مطالبہ، مظاہروں میں شدت

رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام بالآخر آیت اللہ خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹا دیں گے اور اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوں نے اس جدوجہد کو تاریخی تناظر میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جابر اور بدعنوان نظام سے ایران کی آزادی کی تحریک ہے۔

افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب، کابل میں ٹی ٹی پی قیادت کا اجلاس

نور ولی نے ٹی ٹی پی کی نئی قیادت اور تشکیلات کی منظوری لی ۔کابل کے وزیر اکبر خان میں ایک انتہائی محفوظ  سرکاری گیسٹ ہاؤس میںٹی ٹی پی کے رہنماؤں کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغان طالبان افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی سے انکار کر رہے ہیں۔