ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی میں ہماری سرزمین استعمال نہیں ہوگی: سعودی ولی عہد

ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اور سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوں گی
ڈھکوسلہ

اس پلازے میں ناجائز تعمیرات کی گئیں جو موجودہ صوبائی حکومت کے علم میں بھی تھیں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ جب کوئی محکمہ یا کوئی ایماندار افسر قانون پر عمل درآمد کی کوشش کرتا ہے تو کوئی نہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے اسکی ٹرانسفر کروا دیتاہے۔18 ویں ترمیم صرف سندھ میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ایک ڈھکوسلہ بنی ہوئی ہے۔
افغانستان میں تعلیمی بحران: 90٪ بچے سادہ متن پڑھنے سے عاجز، یونیسف و یونیسکو کی رپورٹ

یونیسیف نے افغانستان میں تعلیم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے ایک سادہ سی تحریر پڑھنے اور اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ٹی ٹی پی کے 35 ارکان ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے ضلع ڈانگام میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کے 70 ارکان ملبے تلے دب گئے، ابتدائی طور پر 35 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں
پاک افغان سرحدی بندش کے باعث افغانستان کی برآمدات میں 25 فیصد کمی: ورلڈ بینک رپورٹ

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرحدی بندش کے باعث دسمبر 2025 میں افغانستان کی برآمدات میں 25 فیصد ماہانہ کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ درآمدات اور اندرونی محصولات میں اضافہ دیکھا گیا
غزہ پیس آف بورڈ: عالمی ضمیر کا امتحان، پاکستان کی ذمہ داری اور دوٹوک مؤقف

اس عالمی منظرنامے میں پاکستان کا کردار غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان ابتدا ہی سے فلسطینی کاز کا اصولی اور اخلاقی حامی رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ غزہ پیس آف بورڈ کے تناظر میں بھی پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محض علامتی حمایت پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس پلیٹ فارم کو بین الاقوامی قانون اور انصاف کے دائرے میں رکھنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کرے۔