ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

افغانستان میں تعلیمی بحران: 90٪ بچے سادہ متن پڑھنے سے عاجز، یونیسف و یونیسکو کی رپورٹ

یونیسیف نے افغانستان میں تعلیم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے ایک سادہ سی تحریر پڑھنے اور اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

یونیسف و یونیسکو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں تعلیم کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن پڑھنے سے قاصر ہیں، اور لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں

January 28, 2026

یونیسف اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ میں افغانستان میں تعلیمی بحران کی تشویشناک تصویر سامنے آئی ہے، جہاں دس سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے ایک سادہ متن کو پڑھنے اور سمجھنے کی بنیادی صلاحیت سے بھی محروم ہیں۔ ماہرین نے اس صورت حال کو تعلیمی بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعلیمی بنیادیں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 2.13 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ جو بچے اسکول جا بھی رہے ہیں، ان میں بنیادی خواندگی اور حساب کی مہارتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ صورت حال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ محض اسکول میں داخلہ حاصل کر لینا ہی کافی نہیں، بلکہ معیاری تعلیم کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

اداروں نے اس بحران کو تربیت یافتہ اساتذہ کی شدید کمی، تعلیمی وسائل کا فقدان اور بنیادی انفراسٹرکچر کی کمزوری قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نصف سے زیادہ اسکولوں میں پینے کا صاف پانی اور حرارت کی مناسب سہولیات تک موجود نہیں ہیں، جس سے طلبہ خصوصاً لڑکیوں کی حاضری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر عائد پابندی کے نتیجے میں تقریباً 2.2 ملین نوجوان لڑکیاں اسکولوں سے مکمل طور پر محروم ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ پابندی اسی طرح جاری رہی تو 2030 تک چار ملین تک لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہو سکتی ہیں، جس کا اثر نہ صرف نسلوں کی تعلیم پر ہوگا بلکہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی پر بھی گہرا منفی اثر پڑے گا۔

یونیسف نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ اگر تعلیمی نظام میں فوری اور بامعنی اصلاحات نافذ نہ کی گئیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ نہ کیا گیا، تو افغانستان کی آنے والی نسلیں بنیادی صلاحیتوں سے محروم رہ جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق یہ بحران صرف تعلیمی میدان تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس سے ملک کی معیشت، سماجی ڈھانچہ اور سیاسی استحکام بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھنے اور افغانستان میں تعلیمی نظام کو بچانے کے لیے فوری انسانی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیکھیں: دنیا بہت جلد افغان حکومت کو تسلیم کر لے گی؛ زلمے خلیل زاد کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *