پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
مسعود پزشکیان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
آزاد کشمیر میں رکشہ کھائی میں گر گیا، 7 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے حویلی کہوٹہ میں سیاحوں کا لوڈر رکشہ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
طالبان کی بے لگام حکمرانی: سرِپل میں چار نہتے نوجوان قتل، بااثر عناصر قانون سے بالاتر

افغانستان کے صوبہ سرِپل میں چار نہتے نوجوانوں کے دن دہاڑے قتل اور بااثر طالبان رہنماؤں سے وابستہ نیٹ ورکس کو حاصل استثنا نے طالبان حکومت کے قانون و انصاف کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔