راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برسلز کانفرنس میں آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں نہ تو بانیِ پی ٹی آئی کا تذکرہ کیا اور نہ ہی انکی جماعت سے متعلق کسی قسم کی گفتگو کی ہے۔ کانفرنس سے متعلق اس قسم کی باتیں محض افسانہ ہیں، حقائق کے برعکس ہیں۔ ترجمانِ پاک فوج کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے نہ تو تحریک انصاف کا ذکر کیا اور نہ ہی کسی کو انَٹرویو دیا۔ انکا کہنا تھا سہیل وڑائچ ایک سینئر صحافی ہیں انہیں اس طرح کی منفی و منگھڑت باتیں نہیں پھیلانی چاہیے تھیں، نیزایک سینئر صحافی ہونے کے ناطے ایسی حرکت انہیں زیب نہیں دیتی۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا جس ادارے نے یہ انٹرویو شائع کی ہے اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ کیونکہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ انٹرویو اور خبریں شائع کرنے سے قبل تحقیق تو کیا کریں کہ آیا کہ یہ سچ بھی ہے یا نہیں۔
جرنل احمد شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہمارا روزِ اول سے یہی مؤقف ہے کہ نو مئی کے سانحے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
انکا کہنا تھا سہیل وڑائچ کا جو کالم زباں زدِ عام ہے وہ برسلز کانفرنس ہی سے متعلق ہے لیکن برسلز کانفرنس ہال میں جہاں تمام شرکاء نے شرکت کی وہیں سہیل وڑائچ بھی شریک ہوٗے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ تو کسی کو انٹرویو دیا اور نہ ہی کسی صحافی سے انفرادی ملاقات کی ہے۔