صدر مرزیایوف نے بتایا کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، تعلیم، توانائی کے منصوبوں میں تعاون، اور مختلف معاشی شعبوں کے لیے افرادی قوت کی تربیت جیسے اقدامات پر بھی پیش رفت جاری ہے۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نے دہلی بم دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں واقع گھر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ عام طور پر ایسی کاررائیوں سے ملزم کے والدین اور پورا خاندان ہی متاثر ہوتا ہے۔
سکیورٹی ماہرین کے مطابق ایک ایسی صورتحال میں یہ قانون ختم کرنا جب افغانستان کی جانب سے بھی کشیدگی اور دراندازی جاری ہے اور صوبے کا اپنا امن بھی خراب ہے، سکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جس پمفلٹ نے تفتیش کا آغاز کیا، وہی سلسلہ بعد میں اس کار تک جا پہنچا جو دہلی میں پھٹ گئی۔ لیکن اس حملے نے ملک میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مخالف جذبات کی نئی لہر بھی چلا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملا ہبت اللہ نے حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رکن حافظ بلال کو جیلوں کے امور کی اصلاحاتی ایجنسی میں تکنیکی و پیشہ ورانہ پالیسی کا معین مقرر کیا ہے۔