بلوچستان: اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی میں بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی ملزم میر خان محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر بنے۔
ملزم دہشت گردانہ کاروائیوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا، اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی مصروف رہا۔
سی ٹی ڈی نے ملزم میر خان محمد کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔ ذراٗع کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے گیارہ اگست کو کوئٹہ سے ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا تھا، جس نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ اسے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔
خودکش حملہ آور کے انکشاف پر سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر عثمان قاضی کو گرفتار کیا۔ اب ڈاکٹر عثمان کے قریبی ساتھی میر خان محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دیکھیں: تعلیم یافتہ دہشت گرد؟ ڈاکٹر عثمان قاضی کا کیس اور بلوچستان کا المیہ