پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

October 5, 2026

گلوبل پیس اسٹریٹیجی فورم نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق سکیورٹی خطرات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔

October 5, 2026

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کے دوران سات طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا جنگ بندی ہونے تک سات جیٹ طیارے تباہ ہوگئے تھے اور دونوں ممالک کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرچکی تھی
ٹرمپ نے کہ کہ جنگ بندی ہونے تک سات جیٹ طیارے مار گرائے تھے۔ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرچکی تھی

دیکھا جائے تو امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے سرگرم ہیں عین اسی وقت امن، مذاکرات اور جنگ بندی سمیت دیگر کامیابیوں کے تذکرے کرتے نظر آتے ہیں

August 26, 2025

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے ماہ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے تک سات جیٹ مار گرائے جا چکے تھے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ میں نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بہت سی جنگوں کو رکوایا۔ جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کی سرفہرست ہے۔

دونوں ممالک کی جنگ ایک الگ نوعیت کی تھی کیونکہ بھارت۔ پاکستان کی جنگ کسی وقت بھی عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی تھی انہوں نے کہا کہ جنگ ہونے تک سات جیٹ طیارے مار گرائے تھے۔ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی شدت کا رُخ اختیار کرچکی تھی۔


امریکی صر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں نے بھارت اور پاکستان کو تجارت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں اگرلڑنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں امریکہ کبھی تجارتی و اقتصادی تعاون نہیں کرے گا۔ نیز دونوں ممالک کو مخاطب کرکے میں کہا کہ آپ دونوں کے پاس جنگ بندیکے لیے 24 گھنٹے ہیں چنانچے پاکستان اور بھارت متعین وقت کے اند اندر ہی مذاکرات پر آمادہ ہوگئے۔

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے انہیں جو اختیارت و وساٗل استعمال کرنے پڑے انہوں نے کیے، اور ہم نے ایسی بہت سی جنگیں رکوائی جن کے متعلق دُنیا کا گُمان تھا کہ یہ روکی نہیں کی جا سکتیں۔

دیکھا جائے تو امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے سرگرم ہیں عین اسی وقت امن، مذاکرات اور جنگ بندی سمیت دیگر کامیابیوں کے تذکرے کرتے نظر آتے ہیں۔
امریکی صدر کا دورانِ گفتگو یہ دعوی بھی سامنے آیا کہ میں حالیہ مہینوں 6 جنگ بندی کے معاہدے کرواچکا ہوں اور ان سب معاملات میں لفظ جنگ بندی استعمال کیے بغیر تمام معاہدے کروائے۔
ان جنگوں میں سے چند ایک تو دنوں پر محیط تھیں اگرچہ ان کی وجوہات، تنازعات کافی عرصے سے تھے اور یہ بھی واضح نہیں کہ امن معاہدے پائیدار ثابت ہوں گے بھی یا نہیں۔

دیکھیں: پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر تصدیق کر دی

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *