دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ورلڈ کپ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے ہمراہ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی موجود ہیں۔ دونوں شخصیات نے ٹیم کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اچانک دورے کو ٹیم کے مورل کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست رابطے کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دیکھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ