اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

لسانی عصبیت کا سفارتی اظہار: طالبان نے روس میں سفارت خانے کے سائن بورڈ سے فارسی حذف کر دی

افغانستان میں طالبان کی فارسی مخالف مہم اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گئی ہے، ماسکو میں سفارت خانے کے بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر حذف کردیا گیا ہے
افغانستان میں طالبان کی فارسی مخالف مہم اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گئی ہے، ماسکو میں سفارت خانے کے بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر حذف کردیا گیا ہے

طالبان کی لسانی عصبیت دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اب یہ تعصب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گیا ہے

March 10, 2026

افغانستان میں جاری فارسی اور دیگر لسانی شناختوں کے خلاف جنگ نے اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک اپنا دائرہ وسیع کر لیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے سائن بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر ہٹا دیا ہے۔ مذکورہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان نے گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے اندر فارسی زبان کے استعمال کو سرکاری اداروں، تعلیمی نظام اور عدالتی دستاویزات سے یکے بعد دیگرے ہٹانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

لسانی تعصب اور بین الاقوامی تصدیق

اس موقع پر ماہرینِ لسانیات ڈاکٹر عابدہ حسین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک بورڈ کی تبدیلی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ طالبان کی فارسی مخالف مہم اب ملکی حدود سے نکل کر ان کی بین الاقوامی نمائندگی تک پھیل چکی ہے۔ یہ ایک ایسی پالیسی کی بین الاقوامی سطح پر پہلی عملی تصدیق ہے، جس کا مقصد افغانستان کی کثیر لسانی شناخت کو یک رخی اور نظریاتی رنگ میں ڈھالنا ہے۔”

ویڈیو میں واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے طالبان نے روس میں اپنے سفارت خانے کے رہنماء بورڈ سے فارسی زبان ہٹا دی.

قانونی و انسانی حقوق کے تناظر میں

بین الاقوامی قوانین، بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی حقوق کے تحفظ سے متعلق معاہدوں کی رو سے، یہ اقدام سنگین خلاف ورزی تصور کیا جا سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی سرگرم وکیل مریم رحیمی کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی قوانین دونوں شہریوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم، عدالتی کاروائی اور سرکاری رابطے کا حق دیتے ہیں۔ طالبان کا مذکورہ قدم نہ صرف ملک کی داخلی قانونی کڑیوں کو نظر انداز کرتا ہے، بلکہ بین الاقوامی برادری کے سامنے یہ سوال پیش کرتا ہے کہ کیا افغانستان میں اب کوئی قانونی نظام باقی رہ گیا ہے؟

مقامی ردعمل

افغانستان میں بالخصوص فارسی بولنے والے صوبوں میں، اس خبر نے مزید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ ایک کابل کے رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پہلے ہمارے بچوں کی کتابوں سے فارسی کے اسباق ہٹائے گئے، پھر سرکاری دفاتر کے نام بدلے گئے، اب تو ہم بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی زبان کھو رہے ہیں۔ یہ صرف زبان نہیں، ہماری تاریخ اور شناخت مٹائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی ردعمل

اب تک روسی وزارت خارجہ یا دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ ایک بیان میں افغانستان میں “اقلیتوں اور لسانی گروہوں کے حقوق میں مسلسل کمی” پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *