ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار، خالی ہاتھ جشن منایا

معروف کمنٹیٹر سائمن ڈول نے اعلان کیا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کو اطلاع دی ہے کہ وہ آج رات اپنی جیت کی ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

1 min read

بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار، شدید تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔

September 29, 2025

بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

میچ کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

بھارتی کرکٹرتلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کیے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیے۔

اختتامی انعامی تقریب کے دوران ٹرافی کو گراؤنڈ میں بھی لایا گیا، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے فیصلے پر ڈٹ جانے کی وجہ سے ٹرافی کو گراؤنڈ سے واپس بھیج دیا گیا۔

جس کے بعد ٹرافی دیے بغیر تقریب کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

معروف کمنٹیٹر سائمن ڈول نے اعلان کیا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کو اطلاع دی ہے کہ وہ آج رات اپنی جیت کی ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے دیواجیت سیکیا نے اعتراف کیا کہ انکار کی وجہ صرف یہ تھی کہ ٹرافی پاکستان کے وفاقی وزیر اور اے سی سی چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں دی جا رہی تھی۔

بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیا گیا  جس کے باعث بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور چیمپئن کے بورڈ کے بغیر ہی تصاویر بنوائیں اور علامتی طور پر ہاتھوں سے ٹرافی اٹھانے کے اشارے کیے اور اپنے دل کو بہلایا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں کھیل کو “آپریشن سندور” سے تشبیہ دے کر واضح کیا کہ بھارت کے لیے یہ میچ کھیل نہیں، ایک جنگی بیانیہ تھا۔

واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔

دیکھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میچ کی فیس 7 مئی کے شہدا کے نام کر دی

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *