افغان وزیرِ خارجہ مولوی امیر متقی کی ماسکو فارمیٹ کے ساتویں اجلاس کے موقع پراپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات۔
مذکورہ ملاقات ماسکو فارمیٹ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام پر تفصیلاً گفتگو کی۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف امارت اسلامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افغان حکومت کو امن و استحکام کی جانب بھی توجہ دلائی۔
Afghanistan’s Foreign Minister, Mawlawi Amir Khan Muttaqi, told the joint conference of countries participating in the 7th Moscow Format meeting that all groups posing a threat to the security of Afghanistan and the region have been eliminated.
— W.A. Mubariz – وکیل احمد مبارز (@WakeelMubariz) October 7, 2025
Without naming any specific… pic.twitter.com/mdmEzoLACg
دوسری جانب افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی نے امارت اسلامیہ کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوٗے اسے تاریخی اقدام قرار دیا۔
انہوں نے عالمی برادری میں روس کی طرف سے امارت اسلامیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید بہتر تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔
افغان وزیر خارجہ امیر متقی کا اس موقع پر کہنا تھا خطے میں قیامِ امن ناگزیر ہوتا جارہا کیونکہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ اور اس مقصد کے لیے ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون بھی ضروری ہے۔
دیکھیں: اقوام متحدہ سے اجازت ملنے کے بعد امیر خان متقی رواں ہفتے روس اور بھارت کا دورہ کریں گے