ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے برسرِ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان صحافت شدید دباؤ کا شکار ہے

October 24, 2025

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات ہی کو عدیل اکبر کی چند تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کے ساتھ لکھا تھا کہ انہوں نے جمعرات کو حاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

October 23, 2025

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

October 23, 2025

پاکستان اور چین نے شعبۂ تعلیم میں اہم قدم اُٹھالیا، شنجیانگ یونیورسٹی اور پائیڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

October 23, 2025

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جغرافیائی طور پر بلکہ اقتصادی لحاظ سے بھی خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے

October 23, 2025

اجلاس میں وزیرِ امور کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے پُرعزم ہیں

October 23, 2025

افغان کرکٹ بورڈ کا ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ، پاکستان نے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا

ترجمان نے کہا کہ اے سی بی کا بیان دراصل افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی چھپانے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

1 min read

افغان کرکٹ بورڈ کا ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ، پاکستان نے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا

ترجمانِ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے کسی شہری یا کھلاڑی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ حالیہ کارروائیاں صرف اور صرف خارجی دہشتگرد گروہ گل بہادر نیٹ ورک کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئیں جو افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیکا میں واقع تھے۔

October 18, 2025

پاکستان نے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے بیان کو من گھڑت، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترجمانِ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے کسی شہری یا کھلاڑی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ حالیہ کارروائیاں صرف اور صرف خارجی دہشتگرد گروہ گل بہادر نیٹ ورک کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئیں جو افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیکا میں واقع تھے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اسی گروہ نے پاکستان کے اندر دہشتگرد حملوں کی متعدد کوششیں کیں جنہیں پاک فوج نے مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔

ان حملوں کے بعد پاکستانی خفیہ اداروں کو درست اور مصدقہ معلومات موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر انتہائی درستگی سے دہشتگردی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق، افغانستان کرکٹ بورڈ کا یہ دعویٰ کہ کارروائی میں کرکٹرز یا شہری ہلاک ہوئے، مکمل طور پر غلط اور جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اے سی بی کا بیان دراصل افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی چھپانے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب، افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پکتیکا کے ضلع ارگون میں ایک افسوسناک واقعے میں تین افغان کرکٹرز — کبیر، صبغت اللہ اور ہارون — سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑی ایک دوستانہ میچ کھیل کر واپس لوٹے تھے جب انہیں مبینہ طور پر پاکستانی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اے سی بی نے اسے افغانستان کی کھیل برادری کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ بطورِ احتجاج افغانستان آئندہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز (جس میں پاکستان بھی شامل ہے) میں شرکت نہیں کرے گا۔

پاکستانی حکام نے اس اعلان کو سیاسی اور غیر حقیقی ردِعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دہشتگردی کے ڈھانچے کے خاتمے کے لیے تھیں، نہ کہ کسی شہری یا کھلاڑی کے خلاف۔

ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا،
اور جھوٹے بیانات اور پروپیگنڈا مہم سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

دیکھیں: افغان وزیرِ خارجہ کے اُن بیانات کو مسترد کرتے ہیں جس میں انھوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے: دفترِ خارجہ

متعلقہ مضامین

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے برسرِ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان صحافت شدید دباؤ کا شکار ہے

October 24, 2025

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات ہی کو عدیل اکبر کی چند تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کے ساتھ لکھا تھا کہ انہوں نے جمعرات کو حاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

October 23, 2025

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

October 23, 2025

پاکستان اور چین نے شعبۂ تعلیم میں اہم قدم اُٹھالیا، شنجیانگ یونیورسٹی اور پائیڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

October 23, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *