سولہویں انٹرنیشنل کانفرنس آن مینجمنٹ ریسرچ نیو ازبکستان یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس پاکستان کی سپیریئر یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کی گئی اور اس میں مختلف اداروں اور تنظیموں سے سو سے زائد بین الاقوامی محققین، اسکالرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
یہ سالانہ سائنسی تقریب مینجمنٹ سٹڈیز کے شعبے میں تازہ ترین تحقیق، جدید طریقہ کار اور عملی تجربات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
اس سال کانفرنس کا موضوع تھا’’ ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں پائیدار سیاحت کا انتظام: رجحانات، چیلنجز اور جدید حل‘‘ جس میں اقتصادی ترقی اور پائیداری کے توازن پر توجہ مرکوز کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سال پہلی مرتبہ نیو ازبکستان یونیورسٹی نے اس کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔
دیکھیں: گیارہویں کلاس کے نتائج نے پنجاب کے تعلیمی معیار کو بے نقاب کردیا