پاکستان اور چین نے شعبۂ تعلیم و تحقیق سے متعلق اہم فیصلے کرلیے ہیں۔ دونوں ممالک کی مشہور یونیورسٹی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اور چین کی شنجیانگ یونیورسٹی کے درمیان اُرمچی میں ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر پائیڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ندیم جاوید نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے علمی اور تحقیقی روابط کو مزید پختہ بنائے گا بلکہ اس سے طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے باہمی تبادلے کے بھی نئے دروازے کھلیں گے۔
معاہدے کے مطابق تحقیقی منصوبوں سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کیا جائے گا۔ بالخصوص سی پیک سے وابستہ اقتصادی ترقی کے موضوعات پر تحقیق کی جائیں گی۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے درمیان گہرے تعاون کی بنیاد رکھتا ہے اور مستقبل میں پاک چین تعلیمی اشتراک کے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے۔
دیکھیں: گیارہویں کلاس کے نتائج نے پنجاب کے تعلیمی معیار کو بے نقاب کردیا