"> سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن؛ ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن؛ ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک

کرک کے علاقے امبیری کلہ میں سی ٹی ڈی، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن ، فتنۃ الخوارج کا اہم کمانڈر نثار حکیم ہلاک ہو گیا
کرک کے علاقے امبیری کلہ میں سی ٹی ڈی، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن ، فتنۃ الخوارج کا اہم کمانڈر نثار حکیم ہلاک ہو گیا

چار گھنٹے تک جاری رہے والی کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے

November 6, 2025

خیبرپختونخوا پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کے دوران امبیری کلہ کرک میں ایک دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ آپریشن چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا، جس میں فتنۃ الخوارج کا کمانڈر نثار حکیم مارا گیا۔ آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جنکی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد خیبرپختونخوا کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ ہلاک شدہ کمانڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی، کرک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے ہمارے جوان پاکستان کا فخر ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اہلکار امن کے محافظ اور صوبے میں قیامِ امن کا سبب ہیں۔

دیکھیں: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *