فیصل آباد میں واقع فیکٹری زوردار دھماکے سے گونج اٹھی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد فیکٹری کے مینیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدے دار کے مطابق دھماکے کے باعث قرب و جوار کے گیارہ مکانات بھی آئے ہیں، جن میں فیکٹری ملازمین کے رہائشی یونٹس بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج تھی۔ اس واقعے سے نو رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں تین مزدوروں کے گھر اور باقی عام رہائشیں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سانحہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہی کے لیے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ممکنہ جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
دیکھیں: ڈی آئی خان میں پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکہ؛ 2 جوان شہید ہو گئے