مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

October 5, 2026

خودمختاری کے نعروں کے برعکس بیرونی طاقتوں سے مبینہ رابطوں اور ریلیف کی توقع پر سیاسی حلقوں نے پی ٹی آئی کے متضاد مؤقف اور دوہرے معیار پر کڑے سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

صوبہ خیبرپختونخوا میں بدستور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ دیرپا امن کے لیے سکیورٹی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی سیاسی اونرشپ اور اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

October 5, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رات گئے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں طے شدہ تمام نکات اور تحریری وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔

October 4, 2026

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے بھارت جانے کی تیاری کر رہے ہیں، تنظیمی کمان عدنان بلوچ کو سونپ دی گئی۔

October 4, 2026

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی نے سیاسی کشیدگی اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر نئے سوالات اٹھا دیے۔

October 4, 2026

ٹرمپ کی دھمکی کے آگے بھارت بے بس؛ روس سے تیل کی خریداری بند کردی

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت برسوں روسی تیل سے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھاتا رہا، لیکن ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا 50 فیصد ٹیرف مودی حکومت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ٹرمپ کی دھمکی کے آگے بھارت بے بس؛ روس سے تیل کی خریداری بند کردی

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوگی۔

November 23, 2025

آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرنے والا بھارت آخرکار امریکی دباؤ کے سامنے جھک گیا۔ روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی پر مودی سرکار نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے پسپائی اختیار کرلی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے روس کے ساتھ کیے گئے 10 سالہ تیل معاہدے واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد عملی طور پر بے معنی ہو گئے ہیں۔ مودی کے قریبی ارب پتی تاجر مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مانتے ہوئے روسی تیل کی خریداری روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی تیل رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرقِ وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔ کمپنی کی ریفائنری یکم دسمبر سے غیر روسی خام تیل پر چلائی جائے گی۔ امریکی ماہرین اسے واشنگٹن کے حق میں بھارت کی بڑی رعایت قرار دے رہے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت برسوں روسی تیل سے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھاتا رہا، لیکن ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا 50 فیصد ٹیرف مودی حکومت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔

اسی دباؤ کے باعث بھارت نے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ ایک بھارتی کمپنی کے روس کے ساتھ تیل کے سودوں کی مالیت 33 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوگی۔

دیکھیں: بھارتی آرمی چیف کے کشمیر، پاکستان اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق دعوے چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں بے نقاب

متعلقہ مضامین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

October 5, 2026

خودمختاری کے نعروں کے برعکس بیرونی طاقتوں سے مبینہ رابطوں اور ریلیف کی توقع پر سیاسی حلقوں نے پی ٹی آئی کے متضاد مؤقف اور دوہرے معیار پر کڑے سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

صوبہ خیبرپختونخوا میں بدستور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ دیرپا امن کے لیے سکیورٹی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی سیاسی اونرشپ اور اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

October 5, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رات گئے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں طے شدہ تمام نکات اور تحریری وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔

October 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *