پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل کے مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی۔ مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 125-125 رنز بنا کر برابری رہیں۔ جس کے بعد سپر اوور میں پاکستانی شاہینز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کریز پر آتے ہوئے مشکل دور دیکھا جب یاسر خان ابتدائی رن پت ہی آؤٹ ہو گئے۔ تاہم معاذ صداقت (23) عرفات منہاس (25) اور سعد مسعود کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو سنبھالا۔ آخری اوورز میں سفیان مقیم کے 4 رنز نے اسکور 125 تک پہنچایا۔ جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کے ریپن موندول (3 وکٹیں) اور رکب الحسن (2 وکٹیں) نمایاں رہے۔
جوابی اننگز میں بنگلہ دیش اے نے جارحانہ انداز اپنایا۔ مگر عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی بولنگ نے مخالف ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ آخری لمحات میں رکب الحسن (24) اور عبدالغفار ثقلین (16) نے اسکور برابر کر دیا۔
فیصلہ کن سپر اوور میں احمد دانیال نے بولنگ کرتے ہوئے محض 6 رنز دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جو فتح کی بنیاد ثابت ہوئے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے آسانی سے اپنا ہدف حاصل کرتے ہوئے سعد مسعود (5 رنز) اور معاذ صداقت (1 رن) نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 8 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے دباؤ کے لمحات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
دیکھیں: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی