طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز اپنے نام کرلیا

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقررہ بیس اوورز میں دونوں ٹیمیں 125 رنز پر آؤٹ ہوئیں
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقررہ بیس اوورز میں دونوں ٹیمیں 125 رنز پر آؤٹ ہوئیں

سپر اوور میں احمد دانیال کی شاندار بولنگ اور سعد مسعود و معاذ صداقت کی بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلائی

November 24, 2025

 پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل کے مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی۔ مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 125-125 رنز بنا کر برابری رہیں۔ جس کے بعد سپر اوور میں پاکستانی شاہینز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کریز پر آتے ہوئے مشکل دور دیکھا جب یاسر خان ابتدائی رن پت ہی آؤٹ ہو گئے۔ تاہم معاذ صداقت (23) عرفات منہاس (25) اور سعد مسعود کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو سنبھالا۔ آخری اوورز میں سفیان مقیم کے 4 رنز نے اسکور 125 تک پہنچایا۔ جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کے ریپن موندول (3 وکٹیں) اور رکب الحسن (2 وکٹیں) نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں بنگلہ دیش اے نے جارحانہ انداز اپنایا۔ مگر عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی بولنگ نے مخالف ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ آخری لمحات میں رکب الحسن (24) اور عبدالغفار ثقلین (16) نے اسکور برابر کر دیا۔

فیصلہ کن سپر اوور میں احمد دانیال نے بولنگ کرتے ہوئے محض 6 رنز دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جو فتح کی بنیاد ثابت ہوئے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے آسانی سے اپنا ہدف حاصل کرتے ہوئے سعد مسعود (5 رنز) اور معاذ صداقت (1 رن) نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 8 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے دباؤ کے لمحات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دیکھیں: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *