وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

December 5, 2025

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔

December 5, 2025

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں 418 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا

December 5, 2025

وزیراعلی سہیل آفریدی، ذمہ داری کا نیا چیپٹر اور خیبرپختونخوا کی سیاسی کروٹ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی، ذمہ داری کا نیا چیپٹر اور خیبرپختونخوا کی سیاسی کروٹ

گزشتہ چند ماہ میں تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے ملک کے سیاسی ماحول کو خاصا متاثر کیا ہے۔

December 5, 2025

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت صوبے کی حالیہ سیاسی اور انتظامی صورتحال کے تناظر میں خاص اہمیت کی حامل رہی۔ حلف اٹھانے کے بعد یہ ان کی پہلی قومی سطح کی سرگرمی تھی جس نے نہ صرف صوبائی حقوق کے سوال کو دوبارہ مرکزِ گفتگو بنایا بلکہ صوبے کی آئینی نمائندگی کے تسلسل کو بھی واضح کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت کے ذریعے یہ مؤقف مضبوط کیا کہ صوبوں کو اپنے مالی حقوق کے حصول کے لیے شورش یا احتجاج کے بجائے آئینی فورمز پر اعتماد بڑھانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ ہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے خیبرپختونخوا اپنے مالی مسائل، سیکیورٹی اخراجات، ترقیاتی ضروریات اور محاصل کی تقسیم کے حوالے سے ٹھوس مطالبات کر سکتا ہے، صوبائی حکومت کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبے کی موجودہ مالی مشکلات خصوصاً وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات، امن و امان کے اضافی اخراجات اور ترقیاتی فنڈز کی کمی پر تفصیلی بات چیت کی۔

گزشتہ چند ماہ میں تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے ملک کے سیاسی ماحول کو خاصا متاثر کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے وزیراعلی بننے کے بعد اپنا پہلا آئینی فرض مکمل کیا، سیاسی ماہرین رائے رکھتے ہے کہ پی ٹی آئی بطور رجسٹرڈ جماعت اپنی قیادت کے ہمراہ موجود ہے، اور پارٹی بانی کی رہائی صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ جماعت کی قانونی و سیاسی ذمہ داری ہے۔ یہ مؤقف نہ صرف آئینی دائرہ کار کی وضاحت کرتا ہے بلکہ صوبے کو غیر ضروری سیاسی تنازع سے دور رکھنے کی کوشش بھی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی انتظامی ذمہ داریوں کو سیاسی مقدمات سے الگ رکھے گی۔ خیبرپختونخوا اس وقت متعدد سنگین چیلنجز کی زد میں ہے،سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ اور سیکیورٹی اداروں پر بڑھتا دباؤ صوبے کی امن و امان کی صورتحال کو مسلسل پیچیدہ بنا رہا ہے۔

وفاق سے بقایاجات کی عدم ادائیگی، تنخواہوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی سست روی نے صوبے کی معاشی سانسیں تنگ کر دی ہیں۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور نئی ملازمتوں کا فقدان صوبے کے نوجوانوں میں بے چینی بڑھا رہا ہے۔ وسائل کی کمی کے باعث صوبہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے، جبکہ مہاجرین کی بڑی تعداد نے اس دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ان تمام مسائل کے حل کے لیے مضبوط اور متوازن حکومتی پالیسی کی ضرورت ہے۔تحریکِ انصاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے اور خیبرپختونخوا اس سلسلے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ احتجاج کے باعث عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے۔

تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اب تک ایک محتاط حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ نہ سخت گیری، نہ بے جا نرمی بلکہ ایسے اقدامات جو احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ سیاسی حلقوں کے مطابق، وزیراعلیٰ کے سامنے چند بڑے اہداف موجود ہیں، وفاق سے مالی حقوق کی بحالی، سیکیورٹی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنا، سیاسی درجہ حرارت میں کمی، صوبے کو انتظامی بحران سے باہر نکالنا بے حد ضروری ہے، اگر وہ ان محاذوں پر پیش رفت کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ نہ صرف صوبے کی بہتری کا باعث ہوگا بلکہ ان کی سیاسی حیثیت بھی مضبوط ہو گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔

December 5, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *