برطانیہ میں بطور پناہ گزین آنے والے دو افغان نوجوانوں کو ایک 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے جرم میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ دونوں نوجوانوں کی عمر 17 سال تھی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، جان جہانزیب کو 10 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ اسرار نیازل کو 9 سال اور 10 ماہ قید کی سزا ملی۔ دونوں نوجوانوں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی اپنے دوستوں سے الگ ہو گئی تھی۔ دونوں نوجوان لڑکی کو بہلا پھسلا کر قریبی پارک لینڈ میں لے گئے اور وہاں اس کی عصمت دری کی۔
دونوں افغان نوجوانوں کو یہ سخت سزائیں عصمت دری کے جرم میں قصوروار پائے جانے اور اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد سنائی گئیں۔
دیکھیں: پاکستان سے تجارت کی معطلی کے بعد افغانستان میں شدید ادویاتی بحران