امریکہ نے پاکستان کے لیے ایک بڑا معاشی شراکت دار ثابت ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے: ایکسم بینک نے رواں برس تقریباً $1.25 ارب کی مالی معاونت فراہم کرنے کا عہد کیا ہے، اور اس کی افادیت خاص طور پر ریکو ڈیک کان منصوبے کے ذریعے بلخصوص بلوچستان میں متوقع معاشی ترقی پر ہے۔
امریکی چارج ڈاءِ افیئرز نتالی بیکر نے کہا ہے کہ یہ مالی پیکج ریکو ڈیک کے معادن کو نکالنے اور کان کنی کے لیے درکار جدید امریکی مشینری لانے میں استعمال ہوگا تقریباً $2 ارب کی اعلیٰ معیار کی امریکی تکنیکی اور اندرونی ساز و سامان کی فراہمی متوقع ہے۔ ان جدید مشینوں سے نہ صرف کان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ معیاری اور محفوظ آپریشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
مزید برآں، اس منصوبے کی بدولت تقریباً 7,500 پاکستانی شہری خصوصاً بلوچستان میں اور 6,000 امریکی شہری براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع حاصل کریں گے، جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
نتالی بیکر کے مطابق، یہ شراکت داری پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گی، اور بلوچستان جیسے پسماندہ خطے میں انفراسٹرکچر اور روزگار فراہم کر کے معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
پاکستان اور امریکہ کی یہ سرمایہ کاری محض ایک معاشی معاہدہ نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ دوطرفہ شراکت داری کے ذریعے ترقی، روزگار اور خوشحالی ممکن بنائی جائے گی۔
دیکھیں: ملکی مستقبل کی سمت