"> افغانستان کے مزاحمتی گروہ کی کارروائی میں دو طالبان اہلکار ہلاک - HTN Urdu

افغانستان کے مزاحمتی گروہ کی کارروائی میں دو طالبان اہلکار ہلاک

فریاب میں افغانستان فرنٹ برائے آزادی نے طالبان کے ہائی ویز بٹالین اڈے پر ہدفی کارروائی کرتے ہوئے دو افغان طالبان کو ہلاک اور ایک زخمی کیا
فریاب میں افغانستان فرنٹ برائے آزادی نے طالبان کے ہائی ویز بٹالین اڈے پر ہدفی کارروائی کرتے ہوئے دو افغان طالبان کو ہلاک اور ایک زخمی کیا

۔حالیہ کارروائی طالبان کے خلاف مزاحمتی گروہوں کی جاری مہم کا حصہ ہے

December 17, 2025

افغانستان فرنٹ برائے آزادی کے مجاہدین نے منگل 16 کے روز شام تقریباً 6:00 بجے فریاب صوبے میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب طالبان ہائی ویز بٹالین کے ایک اڈے پر ہدفی کارروائی سرانجام دی۔ جس کے نتیجے میں دو طالبان جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی افغانستان فرنٹ برائے آزادی کی حالیہ مہینوں میں طالبان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا تازہ اقدام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی صوبے میں افغانستان فرنٹ برائے آزادی نے طالبان کے مختلف اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ گزشتہ اکتوبر میں اسی گروہ نے میمنہ کے علاقے میں افغان طالبان پر حملہ کر کے متعدد جنگجو ہلاک کیے تھے، جبکہ نومبر میں طالبان کے ایک اڈے پر ہدفی کارروائی کے دوران بھی کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں طالبان کے مقامی اثر و رسوخ کو کم کرنے اور صوبے میں اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کی ایک حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ افغان عوام اور مقامی انتظامیہ نے اس اقدام کو امن اور سکیورٹی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

دیکھیں: جرمن حکومت کا افغان مہاجرین کے خلاف سخت فیصلہ، پناہ گزین پروگرام ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *