نگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ عثمان ہادی ہمیشہ بنگلہ دیشیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

December 20, 2025

یہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مضبوط ہوگا بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بھی نمایاں فروغ ملے گا۔

December 20, 2025

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا استحکام، اس امن کا متبادل نہیں ہو سکتا جو سیاسی شمولیت، انسانی حقوق، معاشی بحالی اور علاقائی تعاون سے جنم لیتا ہے۔ جب تک طالبان محض انکار کے بجائے قابلِ تصدیق اقدامات نہیں کرتے، افغانستان میں پائیدار امن ایک دور کی حقیقت ہی رہے گا۔

December 20, 2025

کانفرنس کے بعد ایران کے سینئر سفارتکار اور افغانستان کے امور کے سابق خصوصی نمائندے محمد رضا بہرامی نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بہرامی نے انہیں تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے مؤقف اور تجاویز پر بریفنگ دی۔

December 20, 2025

عدالت میں جمع کروائے گئے دفتر خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق بلگاری سیٹ کی اصل قیمت سات کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

December 20, 2025

بنگلہ دیش کے نوجوان رہنما عثمان ہادی کی تدفین کر دی گئی؛ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

نگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ عثمان ہادی ہمیشہ بنگلہ دیشیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
بنگلہ دیش کے نوجوان رہنما عثمان ہادی کی تدفین کر دی گئی؛ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

دوسری جانب عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کی شب لکشمی پور کے بھوانی گنج میں شرپسندوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی بی این پی لیڈر کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔ واقعے میں ایک بچہ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

December 20, 2025

نگلہ دیش میں طلبہ تنظیم ‘انقلاب مانچا’ کے مقتول رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شریف عثمان ہادی انڈیا کے ناقدین میں شمار ہوتے تھے اور انھیں گذشتہ ہفتے ڈھاکہ میں اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایک مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

چہرہ ڈھانپے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے اُن پر گولی چلائی تھی جس کے بعد انھیں علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا تاہم جمعرات کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

سنیچر کی دوپہر 12 بجے کے بعد سے بڑی تعداد میں لوگ پارلیمنٹ کی عمارت کے علاقے میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اس سے قبل صبح سے ہی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے والی سڑک پر ٹریفک روک دی گئی تھی۔

عثمان ہادی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشاورتی کونسل کے اراکین، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں پہنچے تھے۔

پارلیمنٹ کی عمارت اور آس پاس کی سڑکوں پر فوج اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) سمیت قانون نافذ کرنے والے افسران کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس نے چوکیاں قائم کر کے آنے والوں کی تلاشی لی۔

عثمان ہادی کو ڈھاکہ یونیورسٹی کے احاطے میں قومی شاعر قاضی نذر الاسلام کے مقبرے میں دفن کیا جائے گا۔

دوسری جانب عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کی شب لکشمی پور کے بھوانی گنج میں شرپسندوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی بی این پی لیڈر کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔ واقعے میں ایک بچہ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

محمد یونس کا خطاب

نگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ عثمان ہادی ہمیشہ بنگلہ دیشیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

انھوں نے یہ الفاظ سنیچر کی شب نیشنل پارلیمنٹ بلڈنگ کے جنوبی پلازہ میں منعقدہ عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد کہے۔

چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ’پورے بنگلہ دیش میں کروڑوں لوگ اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں اور بیرونِ ملک موجود بنگلہ دیشی بھی ہادی کی باتیں سننے کے منتظر ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پیارے ہادی، تمہاری باتیں اور تمہارا نظریہ سب کا سب لوگوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ہم انھیں دل و جان سے قبول کر رہے ہیں۔ یہ خیالات ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں تاکہ ہم ان پر عمل کر سکیں۔‘

عثمان ہادی کے بھائی ابو بکر صدیق نے اپنے بھائی کے جنازہ سے قبل قومی اسمبلی کی عمارت کے جنوبی پلازہ میں تقریر کرتے ہوئے چند سوالات اُٹھائے اُن کا کہنا تھا کہ ’دارالحکومت میں دن دہاڑے عثمان ہادی کو گولی مارنے کے بعد ان کے قاتل کیسے فرار ہو گئے؟

ابو بکر صدیق نے کہا کہ سات سے آٹھ دن گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا سکا؟ انھوں نے عثمان ہادی کے قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’عثمان ہادی ہم سب بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور آج مجھے اس کا جنازہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘

انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی تدفین ڈھاکہ یونیورسٹی کی مرکزی مسجد کے قریب قومی شاعر قاضی نذرالاسلام کے مزار کے احاطے میں کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کی عمارت کے جنوبی پلازہ میں عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ جنازے میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، مشاورتی کونسل کے اراکین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد عثمان ہادی کا جنازہ ڈھاکہ یونیورسٹی لے جایا گیا۔

متعلقہ مضامین

یہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مضبوط ہوگا بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بھی نمایاں فروغ ملے گا۔

December 20, 2025

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا استحکام، اس امن کا متبادل نہیں ہو سکتا جو سیاسی شمولیت، انسانی حقوق، معاشی بحالی اور علاقائی تعاون سے جنم لیتا ہے۔ جب تک طالبان محض انکار کے بجائے قابلِ تصدیق اقدامات نہیں کرتے، افغانستان میں پائیدار امن ایک دور کی حقیقت ہی رہے گا۔

December 20, 2025

کانفرنس کے بعد ایران کے سینئر سفارتکار اور افغانستان کے امور کے سابق خصوصی نمائندے محمد رضا بہرامی نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بہرامی نے انہیں تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے مؤقف اور تجاویز پر بریفنگ دی۔

December 20, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *