جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شام میں کریک ڈاؤن کے بعد غیر ملکی دہشت گرد تیزی سے افغانستان منتقل ہو رہے ہیں، جو خطے کے لیے ایک نیا تزویراتی خطرہ ہے۔

July 6, 2026

لاہور کونسل آف کمپلینٹس نے جیو ٹی وی نشریات بحالی کیس میں مذہبی علامات کے استعمال کا معاملہ شرعی رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

July 6, 2026

چیرمین واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور مغربی دریاؤں پر تعمیراتی سرگرمیاں پاکستان کے آبی، غذائی اور معاشی تحفظ کے لیے سنگین تزویراتی خطرہ ہیں۔

July 6, 2026

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر احتجاجی صحافیوں پر بلیک میلنگ اور غیر قانونی دھندوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

July 6, 2026

سوشل میڈیا پر صحافی اسد طور کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ تشدد کی شیئر کردہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2020 کے کورونا لاک ڈاؤن کے دور کی ہے، جسے موجودہ انتظامیہ سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔

July 6, 2026

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد کا یومِ پیدائش آپ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کیلئے تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

قائدِ اعظم کی دور اندیش قیادت اور ان کے زریں اصول آج کی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا۔

December 25, 2025

بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

مزار قائد پر تقریب

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری(ہلال امتیاز) تھے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی جب کہ پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر آج دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کیلئے کی جانے والی انتھک اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

قائدِ اعظم کی دور اندیش قیادت اور ان کے زریں اصول آج کی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چار چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دلانے کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اجتماعی غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے اور قائداعظم کے رہنما اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، مذہبی ہم آہنگی اور قانون کی حکمرانی پر مبنی فلاحی ریاست سے اپنے عزم کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط آج بھی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے قائداعظم کو عالمی قد کاٹھ کے حامل بصیرت افروز رہنما اور مدبر سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت، غیر متزلزل عزم اور بے لوث جدوجہد نے تاریخ کا رخ موڑ دیا اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کو ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم سب اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کے وقار، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری دیانت داری سے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنما اور عالمی لیڈر ہیں جن کی سیاسی بصیرت اور بے لوث قیادت نے قیام پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے سیاسی مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، قائداعظم محمد علی جناح دھرتی کے وہ ناقابل فراموش سپوت ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد کے عزم و ہمت، پختہ ارادے اور پرخلوص جدوجہد نے بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں کیلئے نئی مملکت کے قیام کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے خلوص نیت سے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد، خود مختار ،فلاحی ریاست کے نیک عزم کے لئے بھرپور جدوجہد کی، آپ نے نہ صرف سیاسی مخالفین کا مقابلہ کیا بلکہ سامراجی قوتوں کو بھی شکست دی۔ وزیراعظم نے قوم کو دعوت دی کہ آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ قائداعظم کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے قومی عزت و وقار، تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر خلوص نیت اور بے لوث لگن سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں محنت کریں گے۔

صدر مملکت کا پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائدِاعظمؒ کے اصولِ جمہوریت، انصاف اور مساوات آج بھی پاکستان کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں قومی فیصلوں اور اداروں کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، قائدِ اعظمؒ کا پیغامِ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط قوم کو ایک واضح سمت فراہم کرتا ہے جو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی اعتماد کی بحالی کے لئے نہایت اہم ہے۔

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ برس قائداعظمؒ کا 150واں یومِ پیدائش منایا جائے گا جو ان کی زندگی اور جدوجہد پر سنجیدہ اور فکری غور و فکر کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، یہ موقع قوم کو قائداعظمؒ کے وژن سے اپنے عزم کی تجدید اور ان کے نظریات کو دیانت اور مقصدیت کے ساتھ آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظمؒ کے اعلیٰ اصولوں کو اپنائیں اور ایک پُرامن، جامع اور مستقبل کی جانب دیکھنے والے پاکستان کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے تاہم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جمہوریت کے استحکام، برداشت کے فروغ اور بلا امتیاز تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا اور جس کی تکمیل کے لئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اتحاد، دیانت، مقصدیت اور باہمی احترام میں مضمر ہے اور قوم کو قائداعظمؒ کے رہنما اصولوں کی روشنی میں ایک منصفانہ، جمہوری اور بااعتماد مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

دیکھیں: انقرہ: لیبیا کے آرمی چیف فضائی حادثے میں جاں بحق

متعلقہ مضامین

جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شام میں کریک ڈاؤن کے بعد غیر ملکی دہشت گرد تیزی سے افغانستان منتقل ہو رہے ہیں، جو خطے کے لیے ایک نیا تزویراتی خطرہ ہے۔

July 6, 2026

لاہور کونسل آف کمپلینٹس نے جیو ٹی وی نشریات بحالی کیس میں مذہبی علامات کے استعمال کا معاملہ شرعی رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

July 6, 2026

چیرمین واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور مغربی دریاؤں پر تعمیراتی سرگرمیاں پاکستان کے آبی، غذائی اور معاشی تحفظ کے لیے سنگین تزویراتی خطرہ ہیں۔

July 6, 2026

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر احتجاجی صحافیوں پر بلیک میلنگ اور غیر قانونی دھندوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

July 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *