"> عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان بھارت فرار - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان بھارت فرار

ڈھاکہ پولیس نے عثمان ہادی کے قتل کے سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے شوٹر کو بھارت فرار ہونے میں مدد فراہم کی
ڈھاکہ پولیس نے عثمان ہادی کے قتل کے سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے شوٹر کو بھارت فرار ہونے میں مدد فراہم کی

عثمان ہادی کو ڈھاکا میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مسجد سے باہر نکل رہے تھے

December 29, 2025

ڈھاکہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان فیصل کریم مسعود اور عالمگیر شیخ بھارت فرار ہو گئے ہیں اور انہوں نے ریاست میگھالیہ میں پناہ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ایس این محمد نذر الاسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ہادی کا قتل باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا۔ ڈھاکا پولیس نے اب تک 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے ملزمان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

ایڈیشنل کمشنر نذر الاسلام نے بتایا کہ موقع پر موجود افراد کی معلومات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر پولیس نے فیصل کریم مسعود اور عالمگیر شیخ کو واقعے کے روز ہی شناخت کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والے دو غیر ملکی پستول، میگزین، 52 گولیاں اور ایک شاٹ گن برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل، جعلی نمبر پلیٹیں اور گولیوں کے خالی خول بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ پولیس نے تقریباً 53 بینک اکاؤنٹس کے دستخط شدہ چیکس بھی برآمد کیے ہیں، جن کی مالیت 218 کروڑ ٹکا بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *