"> معرکۂ حق کے بعد ڈھاکہ میں پاکستان اور بھارت کے نمائندوں کے درمیان پہلی غیر رسمی ملاقات - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

معرکۂ حق کے بعد ڈھاکہ میں پاکستان اور بھارت کے نمائندوں کے درمیان پہلی غیر رسمی ملاقات

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کی
پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا

معرکۂ حق کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اعلیٰ عہدیدار مسکراہٹوں کے ساتھ ملے

December 31, 2025

پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے درمیان بدھ کے روز ڈھاکہ میں ایک مختصر اور غیر رسمی ملاقات ہوئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان معرکۂ حق کے بعد پہلا براہ راست سفارتی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مذکورہ ملاقات بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی۔

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔ مبصرین اس رابطے کو دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ معرکۂ حق کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب طرفین کے اعلیٰ عہدیداروں نے باہم مسکراہٹوں کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ملاقات بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی۔ جو دارالحکومت ڈھاکہ کے مانک میاں ایونیو پر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سمیت ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر ایاز صادق نے کی۔

دیکھیں: اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی نئی ہائی کمیشن عمارت کا افتتاح، تعلقات میں مضبوطی کی علامت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *