امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

ایران میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، 8 مظاہرین ہلاک؛ اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایران میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، 8 مظاہرین ہلاک؛ اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو فوری خط لکھا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مداخلت پسند قرار دیا ہے۔

January 3, 2026

ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے چھٹے دن کے احتجاجی مظاہروں میں مزید جانوں کا نقصان ہونے کے اطلاعات ہیں۔

مہنگائی میں شدید اضافے اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے خلاف تین برس میں سب سے بڑے احتجاج کے دوران کئی صوبوں میں پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ایران کے شہر لردیگان میں پولیس اور مسلح مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد مارے گئے۔ حقوق گروپ ہینگاو نے بھی لردیگان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

لردیگان میں ہونے والی جھڑپیں، ایک سکیورٹی اہلکار کی رات گئے ہلاکت اور ایک مظاہرین کی موت، اتوار سے دکانداروں کے احتجاج کے بعد بے امنی میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ مغربی شہر کوہدشت میں اس کی ذیلی بسیج رضاکار فورس کا ایک رکن امیرحسام ہلاک ہوا جب کہ 13 دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

آزاد ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم آٹھ مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ہینگاؤ کے مطابق بدھ کو وسطی ایران کے صوبہ اصفہان میں بھی ایک مظاہرین جان سے گیا۔

حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق حکام تاجروں اور تجارتی یونینز کے نمائندوں سے براہِ راست بات چیت کریں گے، تاہم تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ، دکاندار اور تاجر احتجاج کر رہے ہیں اور بڑے بازار بند کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے بدھ کو شدید سردی کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو مظاہرین کے جائز مطالبات سننے کی ہدایت کی ہے۔

ایران کی معیشت برسوں سے امریکی اور مغربی پابندیوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جو جوہری پروگرام سے جڑی ہوئی ہیں۔

جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ فضائی جنگ نے بھی مالی مشکلات میں اضافہ کیا۔ 2025 میں ایرانی ریال کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تقریباً نصف رہ گئی، جب کہ دسمبر میں مہنگائی 42.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق ’موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔

انھوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں اور مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مائی ساتو کے بیان کے مطابق آزادی کی تحریک کے دوران جو پرتشدد ردعمل دیکھنے میں آیا اسےدہرانا نہیں چاہیے۔’لوگوں کو اپنے اختلاف کا اظہار کرنے اور انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر پرامن احتجاج میں حصہ لینے کے قابل ہونا چاہیے۔‘

ٹرمپ کے بیانات پر ایران کا ردعمل

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو فوری خط لکھا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مداخلت پسند قرار دیا ہے۔

خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیاں ایران کے خلاف ’مسلسل دباؤ اور مداخلت کے ایک واضح نمونے‘ کی عکاس ہیں جنھیں ایرانی عوام کی حمایت کے بہانے جاری رکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود خط کے عکس کے مطابق ’کسی دوسرے ملک کے اندر براندازانہ یا پرتشدد سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی یا حمایت بین الاقوامی قانون کے تحت ایک غیرقانونی عمل ہے اور اس کی ذمہ دار مداخلت کرنے والی ریاست قرار پاتی ہے۔

ایران کے نمائندے نے زور دیا کہ ’ایسی دھمکیاں، چاہے کسی بھی سیاسی جواز کے تحت دی جائیں، بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل طور پر ممنوع ہیں۔‘

انھوں نے خبردار کیا کہ بیرونی دباؤ یا فوجی مداخلت کے بہانے اندرونی بدامنی کو بھڑکانا، حوصلہ افزائی کرنا یا اسے قانونی حیثیت دینے کی کوئی بھی کوشش اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘

یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف کئئ روز سے جاری مظاہروں کے بعد جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران ’پُرامن مظاہرین کو قتل کرے گا تو امریکا ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے گا۔‘

تاہم ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسے ایران کے اندرونی معاملات میں ’براہِ راست مداخلت‘ قرار دیا تھا۔

ایران میں کرنسی کی قدر میں بے تحاشہ کمی اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ لگ بھگ پانچ روز قبل شروع ہوا تھا ۔ مظاہرین اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان گذشتہ پانچ روز میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں چھ مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں۔

دیکھیں: ایران میں قتل کی سازش، طالبان کی بیرونِ ملک خفیہ کارروائیاں بے نقاب

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *