"> وینزویلا کے وزیر داخلہ کی عوام کو قیادت پر اعتماد اور جارح قوتوں سے تعاون نہ کرنے کی اپیل - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ کی عوام کو قیادت پر اعتماد اور جارح قوتوں سے تعاون نہ کرنے کی اپیل

دوسری جانب سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو امریکا میں فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور یہ حملے اُن افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کر رہے تھے۔
وینزویلا کے وزیر داخلہ کی عوام کو قیادت پر اعتماد اور جارح قوتوں سے تعاون نہ کرنے کی اپیل

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے جائیں گے اور وینزویلا اپنی خودمختاری، امن اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

January 3, 2026

وینزویلا کے وزیرِ داخلہ دیوسدادو کابیلو نے کہا ہے کہ وینزویلا اس وقت بیرونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اور عسکری قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں اور کسی بھی حملہ آور یا تخریبی قوت کے ساتھ تعاون سے گریز کریں۔

دیوسدادو کابیلو کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی گئی، جس سے بے گناہ شہری متاثر ہوئے۔ انہوں نے اس صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انسانی حقوق اور خودمختاری کے دعوے کرنے والے حلقے اس جارحیت پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے زور دے کر کہا کہ امریکی جارحیت کے باوجود وینزویلا پُرسکون اور مضبوط ہے، اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام نے ماضی میں بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی اتحاد، حوصلے اور قومی یکجہتی کے ذریعے بالآخر کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے جائیں گے اور وینزویلا اپنی خودمختاری، امن اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو امریکا میں فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور یہ حملے اُن افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کر رہے تھے۔

لی کے مطابق روبیو کو توقع ہے کہ اب جب مادورو امریکی تحویل میں ہیں تو وینزویلا میں مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

دیکھیں: ایران میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم، چھ افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *