اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

باجوڑ میں مقامی سیاسی رہنما نجیب اللہ بم دھماکے میں جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

مرکزی مسلم لیگ کی صوبائی قیادت نے سختی سے تردید کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے ایک صوبائی رہنما نے ایچ ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجیب اللہ ایک سیاسی کارکن اور مقامی سطح کے متحرک رہنما تھے اور ان کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
باجوڑ میں مقامی سیاسی رہنما نجیب اللہ بم دھماکے میں جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

باجوڑ میں مقامی سیاسی رہنما نجیب اللہ بم دھماکے میں جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

January 29, 2026

باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند میں سیوئ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نجیب اللہ ولد محمد زیر خان سکنہ زگہ ڈھیرئی کے نام سے ہوئی ہے، جو مرکزی مسلم لیگ کے رکن اور بلدیاتی انتخابات کے امیدوار تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا نجیب اللہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب بعض ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ جاں بحق شخص لشکرِ طیبہ سے وابستہ تھا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ داعش کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مقتول سیکیورٹی اداروں کے لیے جاسوسی کر رہا تھا، جس بنا پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ان دعوؤں کی مرکزی مسلم لیگ کی صوبائی قیادت نے سختی سے تردید کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے ایک صوبائی رہنما نے ایچ ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجیب اللہ ایک سیاسی کارکن اور مقامی سطح کے متحرک رہنما تھے اور ان کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج مکمل تفتیش کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔

دیکھیے: حکومت نے وادیٔ تیراہ میں فوجی حکم سے منسوب انخلاء کی خبروں کی تردید کر دی

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *