رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

ایپسٹن فائلز میں ٹرمپ کے بعد مودی کا نام بھی سامنے آ گیا، اسرائیلی وزیراعظم کیلئے ناچنے اور گانے کا انکشاف

بھارتی اپوزیشن جماعت نے کہا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے جس پر مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے، مودی بتائیں کہ وہ جیفری ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ مودی اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟
ایپسٹن فائلز میں ٹرمپ کے بعد مودی کا نام بھی سامنے آ گیا، اسرائیلی وزیراعظم کیلئے ناچنے اور گانے کا انکشاف

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جولائی 2017ء میں اسرائیل کا سرکاری دورہ حقیقت ہے، لیکن ای میل میں باقی تمام مبہم حوالے ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں۔

February 1, 2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ مودی کے تعلق کو بھارت کیلئے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔

کانگریس کے مطابق ایپسٹین نے ای میل میں واضح لکھا ہے کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔

کانگریس نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے 4 سے 6 جولائی 2017ء تک اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایسپٹین کی ای میل مودی کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی، اسرائیل کے دورے سے پہلے جون 2017ء میں مودی نے امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، اس سے واضح ہو گیا کہ مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت نے کہا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے جس پر مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے، مودی بتائیں کہ وہ جیفری ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ مودی اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ ایپسٹین نے مودی کے دورے کو کامیاب لکھا اس کا کیا مطلب ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جولائی 2017ء میں اسرائیل کا سرکاری دورہ حقیقت ہے، لیکن ای میل میں باقی تمام مبہم حوالے ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں۔

ٹرمپ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ’کمپرومائزڈ‘ ہو گئے

امریکہ کے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید خفیہ سرکاری دستاویزات منظرِ عام پر آگئی ہیں، جن میں امریکی حکام اور عالمی طاقتوں سے متعلق سنگین دعوے سامنے آئے ہیں۔

امریکی محکمۂ انصاف نے ایپسٹین کے خلاف تحقیقات سے جڑی تقریباً 30 لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں۔ ان میں 2 ہزار ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد تصاویر شامل ہیں، تاہم متعدد حصے خفیہ رکھے گئے ہیں جبکہ کئی صفحات مکمل طور پر سیاہ کر دیے گئے ہیں۔

دستاویزات میں ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹس، ای میلز، ایپسٹین کی جائیدادوں کی تفصیلات اور نیویارک کی جیل میں اس کی موت سے متعلق معلومات شامل ہیں، جسے اب تک ایک معمہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان دستاویزات میں بعض امریکی عہدیداروں پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل، روس اور متحدہ عرب امارات کے نام شامل ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض ممالک نے امریکی سیاسی اور مالی حلقوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

دیکھیے:
سی ایس ٹی او کی تاجکستان کو افغان سرحد سے دراندازی روکنے کے لیے فوجی معاونت

متعلقہ مضامین

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *