ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

جنوبی وزیرستان میں جرگے کا انعقاد، مقامی عمائدین کا سکیورٹی فورسز پر اعتماد کا اظہار

جنوبی وزیرستان کے زمچن میں ایف سی (ساؤتھ) کے کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون پر بات کی گئی
جنوبی وزیرستان کے زمچن میں ایف سی (ساؤتھ) کے کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون پر بات کی گئی

قبائلی عمائدین نے خطے میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون اور ایف سی (ساؤتھ) پر اعتماد کا اظہار کیا

February 3, 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے زمچن میں فرنٹیئر کور (ساؤتھ) کے مقامی کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ اہم جرگہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطے کی مجموعی سلامتی صورتحال، عوام کے مسائل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر نے جرگے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں قبائلی رہنماؤں کا کردار کلیدی ہے اور سکیورٹی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پائیدار امن اور عوامی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

قبائلی عمائدین نے خطے میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور ایف سی (ساؤتھ) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ادارے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ جرگہ جنوبی وزیرستان میں امن و سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سکیورٹی فورسز و مقامی آبادی کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کا نوشکی میں کامیاب آپریشن، سات دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *