ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

استنبول میں ایران۔ امریکہ مذاکرات؛ پاکستان کو شرکت کی باضابطہ دعوت

پاکستان کو ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ مذاکرات استنبول میں ہوں گے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ممکنہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے
پاکستان کو ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ مذاکرات استنبول میں ہوں گے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ممکنہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب، قطر، عمان، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی مدعو کیا گیا ہے

February 3, 2026

دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے مابین ہونے والے جوہری مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو اس مذاکرات میں شرکت کی باضآبطہ دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اس ہفتے ترکی کے شہر استنبول میں ہوں گے۔

ایچ ٹی این ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ مذاکرات بیک ڈور کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے ہیں جن میں پاکستان اور ترکی کا اہم کردار رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ جوہری مذاکرات جمعے کو ترکی میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ یہ مذاکرات مئی 2023 سے پانچ دور کے بعد تعطل کا شکار تھے۔ ایران نے مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اپنایا ہے۔ ایرانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نہ پرامید ہیں اور نہ مایوس۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ مذاکراتی موقع پر سعودی عرب، قطر، عمان، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

دیکھیے: ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *